جنوبی افریقہ میں گاندھی جی کے پڑپوتے کی کورنا سے موت

   

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقی شہری مہاتما گاندھی کے پڑپوتے ستیش دھوپیلیا کی اتوار کو کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوگئی جبکہ 3 دن قبل ہی انہوں نے اپنی 66 ویں سالگرہ منائی تھی۔ ستیش اور ان کے دو بچے منیلال گاندھی کے وارثین ہیں جنہیں مہاتما گاندھی نے اپنا کام جاری رکھنے کیلئے جنوبی افریقہ میں چھوڑا تھا۔ ستیش دھوپیلیا نے اپنی زندگی کا بڑا وقت میڈیا میں خاص طور پر ویڈیو گرافر اور فوٹوگرافر کی حیثیت سے گزارا۔