جوہانسبرگ ۔4 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ جینیمان مالان کا پہلی مرتبہ ٹیم میں شامل کیا جنہوں نے ریز ہینڈرکس کے ساتھ پہلی وکٹ کی شراکت میں 58 رنز بنے۔اپنا پہلا میچ کھیلنے والے مالان 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تاہم ان کے بعد آنے والے ڈوسن نے برق رفتاری سے اسکور کو آگے بڑھایا لیکن ہینڈرکس صرف 28 رنز بناکر آوٹ ہوئے، اس وقت جنوبی افریقہ کا اسکور 90 رنز تھا۔ ڈوسن نے 45 رنز کی اننگز میں ایک چوکا اور 4 چھکے لگائے اور صرف 27 گیندوں کا سامنا کیا اور 126 کے اسکور پر شاہین شاہ آفریدی کو وکٹ دے بیٹھے۔ جب جنوبی افریقہ نے18 ویں اوورکی پہلی گیند پر 3 وکٹوں پر 140 رنز بنایا تھا تو بارش کے شروع ہوئی اور میچ کو تھوڑی دیر کے لئے روک دیا گیا اور وکٹ کو ڈھانپ دیا گیا، اس وقت کپتان ڈیوڈ ملر 25 اور کلاسان 2 رنز پر کھیل رہے تھے۔ بارش کے بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو میزبان ٹیم نے مزید جارحانہ مظاہر کرتے ہوئے 48 رنز کا اضافہ کیا۔ڈیوڈ ملر اور کلاسان نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 62 رنز کی شراکت قائم کی اور مزید کوئی وکٹ گرنے نہیں دی اور اپنی ٹیم کو مضبوط موقف دلا دیا۔جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔ ملر نے 29 گیندوں میں 4 چوکے اور 5 چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 65 رنز بنائے عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی نے فی کس ایک وکٹ حاصل کیا۔ بارش کے باعث خلل پڑنے والے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو فخر زمان اور بابراعظم نے پہلی وکٹ کیلئے 45 رنز بنائے تاہم فخر زمان 14 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے دوسرے آوٹ ہونے والے بابراعظم تھے جو90 رنز کی بہترین اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، انہوں نے 58 گیندوں کا سامنا کیا اور 13 چوکوں اور ایک چھکے سے اپنی اننگز کو مزین کیا۔ بابراعظم کے آوٹ ہوتے ہی کوئی دوسرا حسین طلعت کا ساتھ نہ دے سکے اور آصف علی صرف 2 رنز کا اضافہ اوراس کے بعد حسین طلعت بھی ہمت ہار گئے، اس وقت پاکستان کا اسکور 4 وکٹوں پر 168 رنز تھا۔ پاکستان کو آخری 9 گیندوں پر کامیابی کے لیے 21 رنز درکار تھے لیکن عماد وسیم اور شعیب فی کس 6 اور حسن علی ایک رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 181 رنز بنا سکی۔