جنوبی افریقہ کا آج نیدر لینڈ سے مقابلہ

   

دھرم شالہ۔ جنوبی افریقہ ورلڈکپ میں اس وقت کافی مضبوط ٹیم نظرآرہی ہے اور اس نے رنز کے انبار لگادئے ہیں اور وہ منگل کو اس پہاڑی علاقے میں نیدرلینڈ سے مقابلہ کریں گے ۔ چوکرز کے نام سے پریشان افریقہ نے گزشتہ دوگیمز میں ٹورنمنٹ میں انتہائی شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ نئی دہلی میں پہلے مقابلے میں سری لنکا کے خلاف ان کی 102 رنزکی جیت نے 428/5 کا ریکارڈ رنز بورڈ پر درج کرنے کے بعد لکھنؤ میں پانچ بارکی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف 134 رنزکی فتح، جنوبی افریقہ کو ورلڈ کپ کی سب سے بڑی طاقت بنادیا ہے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے برعکس جن کی اب تک کی ناقص کارکردگی نے بہت کچھ کردیا ہے، جنوبی افریقی کھلاڑی بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ میدان میں اترے ہیں۔ وکٹ کیپرکوئنٹن ڈی کاک، ٹاپ آرڈر بیٹر رسی وانڈر ایڈن مارکرم کے نام سنچریاں درج ہیں۔ تینوں نے سری لنکا کے خلاف سنچری بنا کر رنزکا پہاڑ کھڑا کر دیا جس میں ہینرک کلاسن اور ڈیوڈ ملر نے 428 رنز کے مجموعی اسکور میں کارآمد کیمیو کھیلے۔اگرچہ ان کے بولروں نے سری لنکا سے شکست کھائی لیکن اگلے میچ میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف پوری طاقت سے جوابی وارکیا۔ ڈی کاک کی مسلسل دوسری سنچری اورطویل قامت فاسٹ بولر مارکو جانسن اور کاگیسو ربادا کی شاندار کارکردگی قابل ستائش ہے۔افریقہ نیدرلینڈز کے خلاف اور بھی زیادہ طاقت کے ساتھ حملہ کرنے کے خواہاں ہوں گے ، ایک ایسی ٹیم جس کے اصل کرکٹ میں بہت کم پہچانے جانے والے چہرے ہیں۔ لیکن انہوں نے کبھی کبھار ایک چیلنج پیش کیا ہے، جیسا کہ انہوں نے 2009 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران لارڈز میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔نیندرلینڈ نے ٹورنمنٹ میں خاص کر اپنے پہلے مقابلے میں پاکستان کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا اور امید کی جارہی کہ وہ کل بھی ایک بہتر شروعات کیلئے کوشاں ہوں گے۔