جنوبی افریقہ کا دورۂ پاکستان مؤخر

   

Ferty9 Clinic

جوہانسبرگ ۔15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ نے دورہ ہندوستان اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کھلاڑیوں کی مصروفیات کے پیش نظر پاکستان کے خلاف آئندہ ماہ مارچ کے اواخر میں مجوزہ سیریز موخر کردی ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد تین ٹی20 میچز کی سیریز کی بات چیت جاری تھی اور سیریز کے انعقاد کی امید ظاہر کی گئی تھی۔ تاہم جنوبی افریقی ٹیم کے دورہ ہند کے ساتھ ساتھ انڈین پریمیئر لیگ میں اکثر جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی مصروفیات کے سبب انہیں زخمی ہونے سے بچانے اور کام کا بوجھ کم کرنے کے لیے سیریز کا انعقاد موخر کردیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم ہندوستان میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی ۔