جنوبی افریقہ کو پاکستان کیخلاف پہلے ونڈے میں شکست

   

فیصل آباد5 نومبر(یواین آئی ) پاکستان نے ونڈے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں1-0 کی برتری حاصل کر لی، پاکستان نے 264 رنزکا ہدف آخری اوور میں8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، سلمان علی آغا اور محمدرضوان نے نصف سنچریاں اسکور کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، سلمان علی آغا پلیئر آف دی میچ قرار پائے ۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، جنوبی افریقی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 263 رنزبنا کر آئوٹ ہو ئی، کوئنٹن ڈی کوک 63ور لوہانڈرے پیٹریاس 57 رنزبنا کر نمایاں رہے ، ،کپتان میتھیو بریٹز42، کوڈبن بوشے 41 اور سنتھمبا کوشائل22 رنز بناسکے ، پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے فی کس3 ، صائم ایوب نے 2، شاہین آفریدی اور محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوورکی چوتھی گیند پر پورا کیا، فخرزمان اور صائم ایوب نے ٹیم کو87 رنزکا بہتر آغاز فراہم کیا، صائم ایوب 39 رنز بناکر فریرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہو ئے ، 102 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو فخرزمان کا نقصان اٹھانا پڑا جو45 رنز بنانے کے بعد فریراکی گیند پرکیچ آوٹ ہو ئے ، بابراعظم بیٹنگ کا جادو چلانے میں ناکام رہے اور محض7 رنز بنا کر فورٹوئن کی گیند کا نشانہ بنے ، اس موقع پر سلمان علی آغا اور محمد رضوان 91رنز جوڑکر میچ کو نشانہ آسان بنایا،196 کے مجموعی اسکور پر رضوان 55 رنز بناکر بوش کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو ئے ، حسن طلعت22 رنز بنا سکے ، 252 کے اسکور پر پاکستان کو ساتواں نقصان برداشت کرنا پڑا جب سلمان علی آغا جو کہ اچھی بیٹنگ کررہے تھے 62 رنزکی اننگز کھیلنے کے بعد نگیڈی کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے ، حسن نواز1 اور محمد نواز9 رنز بنا کر چلتے بنے ،کپتان شاہین آفریدی 4 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے لونگی نگیڈی ، ڈونوان فریریا اور کاربن بوشے نے 2،2 جبکہ جارج لنڈے اور بجورن فورچون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس قبل پاکستان نے ٹی 20 سیریز میں 2-1 کی کامیابی حاصل کی تھی ۔