جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کیلئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ اس ٹیم میں سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی ، تیز گیند باز بھونیشور کمار اور جسپریت بمراہ کو شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ وہیں اسٹار آل راونڈر ہاردک پانڈیا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔
ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا آغاز 15 ستمبر سے ہوگا اور آخری میچ 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔ پہلا میچ 15 ستمبر کو دھرمشالہ میں جبکہ دوسرا میچ 18 ستمبر موہالی میں ہوگا ۔ آخری میچ بنگلورو میں 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی ہوگی ۔ یہ سیریز اکتوبر تک چلے گی ۔
ہاردک پانڈیا تقریبا دو ماہ بعد ہندوستانی ٹیم میں واپس آرہے ہیں ۔ وہ آخری مرتبہ ورلڈ کپ میں کھیلے تھے ۔ انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے آرام دیا گیا تھا ۔ وہ بھونیشور کمار کی جگہ ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں جبکہ دھونی اور بمراہ ویسٹ انڈیز دورہ پر بھی ٹیم انڈیا کے ممبر نہیں تھے ۔ تاہم بمراہ نے ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی ۔ علاوہ ازیں کلدیپ یادو اور یجویندر چہل کو ابھی بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
ٹیم انڈیا : وراٹ کوہلی ، روہت شرما ، کے ایل راہل ، شیکھر دھون ، سریش ائیر ، منیش پانڈے ، ریشبھ پنت ، ہاردک پانڈیا ، رویندر جڈیجہ ، کرونال پانڈیا ، واشنگٹن سندر ، راہل چاہر ، خلیل احمد ، دیپک چاہر اور نودیپ سینی۔
https://twitter.com/hashtag/INDvSA?src=hash