سینچورین ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ جنوبی افریقی ٹیم کی طاقت کا بخوبی اندازہ ہے ہمارے کھلاڑی بلا خوف و خطر مقابلے کیلئے تیار ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان ونڈے سیریز کا کل یہاں آغاز ہورہا ہے ۔سینچورین سے آن لائن پریس کانفرنس میں ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کھلاڑی بغیر کسی دباو کے کھیلیں گے توقع ہے نتائج بہتر ہوں گے ۔بابر اعظم نے کہا کہ ہماری بولنگ حریف ٹیم کو مطلوبہ نشانے سے کم اسکور تک محدود رکھنے کی صلاحت رکھتی ہے، جب بھی موقع ملا سرفراز احمد کو بھی کھلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پریکٹس اچھی رہی ہے، حالات سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کی ہے، ورلڈ کپ کے بعد ونڈے میچز ہمیں اتنے نہیں ملے جتنے ملنے چاہئیں تھے۔بابر اعظم نے کہا کہ ماڈرن ونڈے کرکٹ کو سامنے رکھ کر منصوبہ بنائے ہیں،دنیا میں جس طرح کرکٹ ہو رہی ہے اس کے مطابق کھیلیں گے،ہماری کوشش ہے کہ جیتیں اور اپنے موقف کو بہتر کریں۔ٹیم میں ایک دو تبدیلیاں ہوتی ہیں جو مناسب ہوگا کمبی نیشن کیلئے کھلائیں گے،سب کھلاڑی دستیاب ہوتے ہیں اور دیکھیں گے کہ کمبی نیشن میں کون بہتر ہوتا ہے۔حالات کس کیلئے اچھی ہیں اسی کے مطابق سب کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔بابر نے کہا کہ بہتری کی ہر وقت ضرورت رہتی ہے اس پر کام جاری رہتا ہے، میں سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کو پسندیدہ سمجھتا ہوں ہماری تیاری بہت اچھی رہی ہے۔