جنوبی افریقہ 4 دن کے ٹسٹ کا مخالف

   

Ferty9 Clinic

جوہانسبرگ ۔8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ جنوبی افریقہ نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف آواز بلند کردی ہے اور اس نے اعلان کیا ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی ٹسٹ میچ کو 4 دن میں کروانے کی تجویز کی وہ سختی سے مخالفت کریں گے۔ آئی سی سی اس سال کے آخر تک ٹسٹ میچ کو 5کی بجائے 4 دن میں مستقل بنیادوں پر کرنے کیلئے کرکٹ کمیٹی اور پھر بورڈ ایگزیکٹو اجلاس میں منظوری لینا چاہے گی تاکہ 2023 سے اسے نافذ کیا جاسکے لیکن کرکٹ جنوبی افریقہ حکام نے بلند انداز میں اعلان کیا ہے کہ وہ اس تجویز کی حمایت نہیں کریں گے کیونکہ اس سے ٹسٹ میچزکے ڈرا ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ آئی سی سی کی تجویز پر انگلینڈاور اسٹریلیا بورڈ نے حمایت کی ہے جس کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی خیر مقدم کیا ۔ ہندوستان نے تاحال خاموشی اختیار کر رکھی ہے لیکن کوہلی اور تنڈولکراسکی مخالفتکی ہے۔