جنوبی افریقی ایرلائنز اسٹاف کی ہڑتال، 200 پروازیں منسوخ

   

Ferty9 Clinic

جوہانسبرگ۔15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سائوتھ افریقن ایرویز
(SAA)
نے آج ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے اپنی تقریباً 200 پروازوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا جو دراصل مختلف یونینوں کی جانب سے ایرلائنز کے خود کی تشکیل نو کے منصوبہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہڑتال کرنے کا اعلان ہونے کے بعد منسوخ ہوئی ہیں۔ پیر کے روز ایرلائنز نے اپنے انفراسٹرکچر میں تبدیلیوں کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے کم و بیش 944 ملازمین کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے اور بیروزگاری ایک ایسا عفریت ہے جس سے ہر کوئی ڈرتا ہے۔ لہٰذا جمعہ اور ہفتہ کے روز جن کی ٹکٹیں گھریلو اور بین لااقوامی پروازوں کے لیے محفوظ ہیں، ان مسافرین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایرپورٹ کا رخ نہ کریں۔ سائوتھ آفریکن ایرلائینز میں 5000 ملازمین برسرکار ہیں جسے افریقہ کی چند بڑی ایرلائنز سے تعبیر کیا جاتا ہے جس کے پاس 50 طیاروں کا بیڑہ ہے جنہیں روزانہ مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔