جنوبی افریقی ٹیم کی 2 جون کو ہندوستان آمد

   

نئی دہلی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز سے قبل 5 جون کو یہاں دہلی میں جمع ہوگی۔ سیریز کا پہلا میچ یہاں 9 جون کو شروع ہوگا اور جنوبی افریقہ 2 جون کو یہاں پہنچے گا۔ اس سیریز میں شائقین پرکوئی پابندی نہیں ہوگی اور سیریز کے لیے کوئی بائیو ببل نہیں ہوگا حالانکہ کھلاڑیوں کا کورونا کے لیے باقاعدگی سے ٹسٹ کیا جائے گا۔دیگر مقامات کٹک (12 جون)، وشاکھاپٹنم (14 جون)، راجکوٹ (17 جون) اور بنگلورو (19 جون) ہیں جہاں سیریز کے دیگر مقابلے ہوں گے۔ڈی ڈی سی اے کے جوائنٹ سکریٹری راجن منچندا نے پی ٹی آئی کو بتایاہندوستانی ٹیم یہاں 5 جون کو جمع ہوگی جبکہ جنوبی افریقی کھلاڑی 2 جون کو دہلی میں اتریں گے۔ہندوستانی کرکٹرز دو ماہ طویل آئی پی ایل کے بعد انتہائی ضروری وقفے کے درمیان یہ سریز کھیل رہے ہیں۔کے ایل راہول باقاعدہ کپتان روہت شرما کی غیر موجودگی میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سیریز کیلئے معلنہ ٹیم میں زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ہند وستان اورافریقی ٹیموں کے درمیان یہ سیریز کافی دلچسپ ہونے کی امید ہے کیونکہ ایک جانب آئی پی ایل میں شاندار مظاہرہ کرنے والے میزبانی کھلاڑی تو دوسری جانب افریقی کھلاڑیوں نے بھی اس ایونٹ میں شاندار مظاہرہ کیا ہے ۔