جنوبی امریکہ میںبھی 7.5 شدت کا زلزلہ

   

واشنگٹن، 22 اگست (یو این آئی) جنوبی امریکہ کے ڈریک پاسیج میں جمعہ کو 7.5 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا، جس سے آس پاس کے علاقوں میں سونامی کے خطرے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ زلزلہ، جو آج ہندستانی مقامی وقت کے مطابق رات دو بجکر 16 منٹ پر پر آیا۔ ابتدائی طور پر امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق یہ زلزلہ 8.0 شدت کا بتایا گیا تھا، جسے بعد میں گھٹا کر 7.5 کر دیا گیا۔ ڈریک پایسیج ایک آبنائے ہے جو جنوبی امریکہ کے جنوبی سرے اور براعظم انٹارکٹیکا کے درمیان واقع ہے ۔ خاص طور پر چلی میں کیپ ہارن (جنوبی امریکہ کا سب سے جنوبی نقطہ) جزیرہ نما انٹارکٹک سے الگ کرتا ہے ۔ زلزلہ 10.8 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، اس کا مرکز 60.19 ڈگری جنوبی عرض بلد اور 61.82 ڈگری مغربی طول البلد تھا۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے فوری طور پر صورتحال کا جائزہ لیا اور لوگوں کو یقین دلایا کہ زلزلے کی وجہ سے گوام یا شمالی ماریانا جزائر کو سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔
چلی میں 7.5شدت کا زلزلہ
سنٹیاگو : 22اگست ( ایجنسیز ) گزشتہ روز چلی کے انٹارکٹک ریجن میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا۔پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے چلی کے ساحلی علاقوں کے لیے اپنی مختصر وارننگ کے بعد کہا کہ جمعرات کو جنوبی امریکا اور انٹارکٹیکا کے درمیان ڈریک پیسیج میں 7.5 کی شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔دوسری جانب یورپی زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ میانمار اور ہندو ستان کی سرحد کے قریب 5.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔