جنوبی اور وسطی ایشیا کیلئے سفارتکار نامزد کرنے کی اپیل

   

واشنگٹن ۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایوان کی بااختیار اور طاقتور کمیٹی برائے خارجی امور سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹک ارکان نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے اپیل کی ہیکہ موصوف جنوبی اور وسطی ایشیاء کیلئے نائب وزیرخارجہ کے عہدہ کیلئے مناسب شخصیت کو نامزد کریں جسے ایک انتہائی اہم سفارتی عہدہ سے تعبیر کیا جاتا ہے جو ٹرمپ انتظامیہ کے 28 ماہ کی حکمرانی کے دوران اب تک مخلوعہ ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے بیوریو آف ساوتھ اینڈ سنٹرل ایشیاء کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ ایک انتہائی اہم عہدہ پر طویل عرصہ تک کوئی تقرری عمل میں نہیں آئی ہے۔ ہندوستانی نژاد امریکی نشاء دیسائی بسوال سابق صدر بارک اوباما کے دورحکومت میں اس عہدہ پر اپنے فرائض انجام دینے والی آخری سفارتکار تھیں۔