انقرہ ۔ ترکی کے جنوبی حصے میں واقع جنگلات میں لگی آگ کی شدت میں کمی نہیں آئی ہے۔ فائر بریگیڈز کے ہزاروں کارکن اس آگ کی شدت کو کم کرنے یا بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ آگ نے جہاں جنگلات کو جلا کر راکھ کر دیا ہے وہاں اس کی لپیٹ میں آئے مکانات کو بھی جلا کر خاکستر کر دیا ہے۔ آگ کے خطرے کو دیکھتے ہوئے کئی دیہات کے مکینوں نے مجبوری میں اپنے اپنے مکانات کو خالی کرنے میں عافیت سمجھی۔ دوسری جانب حکام نے آگ کی وجہ سے ساحلی پٹی پر واقع رہائشی علاقوں، گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلوں میں سے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔