بنکاک: تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے ناک ہون سی تھمّاراٹ میں آنے والے سیلاب کے باعث لاکھوں خاندان متاثر ہوئے اور کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ بات ملکی حکام نے آج جمعرات کے روز بتائی۔ شدید بارشوں اور موسمی طوفانوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے وسیع تر علاقے زیر آب آ چکے ہیں۔ بنکاک میں ملکی محکمہ موسمیات کے مطابق تھائی لینڈ کے بارہ جنوبی صوبوں میں شدید بارشیں آج جمعرات کے روز بھی جاری رہیں گی۔