جنوبی جاپان میں سمندری طوفان ’’خانون‘‘ ،پروازیں منسوخ

   

ٹوکیو : جنوبی جاپان کے جزیرے اوکی ناوا میں سمندری طوفان خانون کے باعث پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔ کیودو خبر ایجنسی کے مطابق، ملک کی دو بڑی فضائی کمپنیوں نے خانون طوفان کے پیش نظر جزیرے کے لیے پروازیں معطل کر دی گئی ہیں،جس سے تیس ہزار سے زائد مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔جاپان کے سرکاری ٹی وی چینل NHK نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے خبر دی ہے کہ خانون طوفان اس وقت ناہا سے 220 کلومیٹر جنوب مشرق میں برپا ہے جو کہ 20کلومیٹرفی گھنٹہ رفتار سے مگرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہ طوفان کاگوشیما صوبے کے جنوب مغرب میں واقع امامی اوشیما جزیرے سے ٹکرا سکتا ہے۔