جنوبی دہلی میں عمارت میں مہیب آگ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: جنوبی دہلی کے گریٹر کیلاش علاقے میں ہفتے کی دیر رات ایک عمارت میں لگی آگ میں پھنسے آٹھ افراد کو فائربرگیڈ محکمہ نے بحسن و کامیابی بچا لیا۔ سرکاری ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ محکمہ فائر برگیڈ کے ذرائع نے بتایا کہ عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع رات تقریباً 11:15 بجے ملتے ہی فائر برگیڈ کی گاڑیوں کو روانہ کر دیا گیا۔ جائے وقوعہ پر جا کر وہاں کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسکائی لفٹ سسٹم کو بھی بلایا گیا۔ یہ آگ عمارت کے بیسمینٹ میں لگی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ اوپر کی طرف پھیلتی چلی گئی۔ اس میں ایک وکیل کا دفتر بتایا جاتا ہے اور آگ پر صبح چار بجے قابو پایا جا سکا ہے ۔ اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور آگ لگنے کی وجوہات ہنوز معلوم نہ ہو سکی ہیں۔ تحقیقات جاری ہے ۔