جنوبی روس میں پروازوں پر پابندی میں توسیع

   

ماسکو : روس کے جنوبی حصے میں فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی کو 14 مارچ تک بڑھا دیا گیا ہے ۔ کوبان ہوائی اڈے ایروڈائینامِکا نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی روس کے جنوبی حصے کے تمام ہوائی اڈوں پر 24 فروری سے 2 مارچ تک فضائی ٹریفک کی پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں، جنھیں بعد میں بڑھا کر 8 مارچ کر دیا گیا۔