جنوبی ریاستوں میں سیاحت کو فروغ دینے مرکز کے اقدامات

   

Ferty9 Clinic

تلنگانہ سے ہر ممکن تعاون، وزرائے سیاحت کی کانفرنس سے کشن ریڈی کا خطاب
حیدرآباد۔28 ۔اکتوبر (سیاست نیوز) مرکزی وزیر سیاحت و کلچر جی کشن ریڈی نے کہا کہ جنوبی ریاستوں میں سیاحت کو فروغ دینے اور تاریخی عمارتوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ بنگلور میں جنوبی ریاستوں کے وزرائے سیاحت و کلچر کی کانفرنس منعقد ہوئی جس کا افتتاح کشن ریڈی نے کیا ۔ تلنگانہ کی نمائندگی وزیر سیاحت و اسپورٹس وی سرینواس گوڑ نے کی ۔ انہوں نے مرکزی وزیر سے خواہش کی کہ تلنگانہ میں تاریخی عمارتوں کے فروخت اور انہیں سیاحتی مراکز کے طور پر تبدیل کرنے کے لئے تعاون کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں تلنگانہ ہمہ جہتی ترقی کی سمت گامزن ہے۔ تلنگانہ میں سیاحت کے فروخت کیلئے کئی اقدامات کئے گئے ۔ ریاست میں کئی تاریخی اور ثقافتی عمارتیں اور ورثہ موجود ہے جس کے تحفظ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا دوسرا بڑا ایکو اربن پارک تلنگانہ میں قائم کیا جارہا ہے ۔ تاریخی چارمینار ، قلعہ گولکنڈہ کے تحفظ کے لئے اقدامات کئے گئے ۔ یونیسکو نے کاکتیہ دور حکومت کی رامپا مندر کو بین الاقوامی سیاحتی و ثقافتی مراکز میں شامل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں تمام مذاہب کی تہذیب و ثقافت کے تحفظ و فروغ کو اولین ترجیح دی گئی ۔ 1400 کروڑ کے خرچ سے یادادری مندر کو ترقی دی گئی ۔ انہوں نے مرکزی وزیر کشن ریڈی سے درخواست کی کہ ریاست میں سیاحت کے فروغ کے لئے خصوصی فنڈس جاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں کئی بین الاقوامی اداروں نے اپنے یونٹس قائم کئے ہیں جن میں ایپل ، امیزان ، گوگل ، مائیکرو سافٹ اور فیس بک شامل ہیں۔ اجلاس میں مملکتی وزیر سیاحت و کلچر ڈاکٹر ایل مروگن ، اجئے بھٹ ، کرناٹک کے وزیر سیاحت آنند سنگھ ، ٹاملناڈو کے وزیر مودی ویندن ، پڈوچیری کے وزیر چندرا پریہ اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی ۔ مرکزی وزراء نے تلنگانہ میں سیاحت کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ ر