خرطوم 31جولائی (یو این آئی) جنوبی سوڈان اور یوگنڈا کے درمیان مشترکہ سرحد کے قریب جھڑپوں میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس علاقے میں غیر واضح سرحدی دعوے اکثر چھوٹے پیمانے پر جھڑپوں کا سبب بنتے ہیں۔یوگنڈا فوج کے ترجمان فیلکس کولائیگیے نے چہارشنبہ کے روز بتایا کہ جنوبی سوڈان کی پیپلز ڈیفنس فورسز کے فوجی غیر قانونی طریقے سے یوگنڈا کے ویسٹ نائل علاقے میں داخل ہوئے اور وہاں سے نکلنے سے انکار کیا، جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
بارش کے دوران چھت گر گئی، 3افراد جاں بحق
اسلام آباد 31جولائی (یو این آئی) لکی مروت میں سرائے نورنگ میں رات گئے طوفانی بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، موسلا دھار بارش کے باعث ایک گھر کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔ڈان نیوز کے مطابق لکی مروت میں بارشوں کے باعث قلعہ گراؤنڈ کے قریب کچی آبادی شدید متاثر ہوئی ،گھروں میں پانی داخل ہوگیا جبکہ ایک گھر کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں 15 سالہ شوکت اللہ اور 2 خواتین شامل ہیں۔