خرطوم : جنوبی سوڈان کے ایک سکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ مویشی چوری کرنے کی کوشش میں 28افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ واقعات شمالی یونیٹی ریاست کی لیر کاؤنٹی میں رونما ہوئے۔ اس کاؤنٹی کے کمیشنر اسٹیفین ٹیکر کا کہنا ہے کہ حملہ وار نوجوان تھے اور ان کا تعلق پڑوسی علاقوں سے تھا۔ کمشنرکے مطابق 18حملہ آور ہلاک ہو گئے ہیں۔چرواہے اور ایک خاتون سمیت مقامی دس افراد بھی ان حملوں میں ہلاک ہوئے۔