خرطوم: جنوبی سوڈان کی شمالی ریاست کردوفان میں نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کی فائرنگ میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہوگئے ۔ غیر سرکاری گروپوں نے اتوار کے روز اعلان کیا۔غیر سرکاری قانونی ادارے مشہد آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ آر ایس ایف ملیشیا نے شمالی کردوفان ریاست میں الرحد علاقہ کے متعدد گاؤں میں قتل عام کیا، جس میں کم از کم 23 شہری ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آر ایس ایف نے الرحد شہر سے آنے والی اور ام روبہ شہر کے شمال میں ام صائمہ گاؤں کے ہفتہ وار بازار کی طرف جانے والی کئی گاڑیوں کو روکا اور مسافروں پر فائرنگ کی۔غیر سرکاری گروپ سوڈانی ڈاکٹرز نیٹ ورک نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ آر ایس ایف نے ریاست شمالی کردوفان کے گاؤں فانغوغہ کے باشندوں کے خلاف نیا قتل عام کا ارتکاب کیا، غیر مسلح مسافروں پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ سفر پر جا رہے تھے ۔