بیجنگ: جنوبی فجی کے جزائر میں منگل کے روز سویرے 5.7 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ فجی جزائر کے جنوب میں منگل کے روز سویرے 0055 بجے ریختر پیمانے پر 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلے کا مرکزسطح زمین سے 12.0 کلومیٹر کی گہرائی میں تھی، جو ابتدائی طور پر 23.94 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 175.47 ڈگری مشرقی طول البلد پر مرکوز تھا۔