جنوبی فلپائن میں چھ باغی ہلاک

   

منیلا: فلپائن کی فوج نے جنوبی فلپائن میں الگ الگ جھڑپوں میں چھ نیو پیپلز آرمی کے باغیوں کو مار گرایا ہے ۔ فوج نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ فوج کی ایک رپورٹ کے مطابق پیر کو صبح تقریباً 6.45 بجے صوبہ بکیدنون میں فوج کے ساتھ پہلی جھڑپ میں پانچ این پی اے باغی مارے گئے ۔ اگوسن ڈیل نورٹ صوبے میں کل سہ پہر 3بجے کے قریب ایک دیگرجھڑپ میں ایک اور باغی مارا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوج کے اہلکاروں نے موقع سے اے کے 47 ، ایم 16 ، ایم 653 رائفلیں اور دیگر ہتھیار ضبط کیے ہیں۔ دونوں جھڑپوں میں فوج کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔جب 2016 میں فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے اقتدار میں آئے تو دہائیوں پرانی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کیے گئے ، لیکن وہ ناکام رہے ۔این پی اے کے باغی 1969 سے حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ وہ دیہی علاقوں میں حملہ کر رہے ہیں۔ این پی اے میں جنگجوؤں کی تعداد 3000 تک ہے جو کہ 1980 میں اپنے عروج سے بہت کم ہے ۔