جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے

   

حزب اللہ کے چار افراد ہلاک
بیروت، 2 نومبر (یو این آئی/ژنہوا) لبنان کے جنوبی گاؤں کفر رومان پر اسرائیلی فضائی حملے میں چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ، یہ اطلاع ملک کے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے دی ہے ۔قومی خبر رساں ایجنسی (این این اے ) کے مطابق ایک اسرائیلی ڈرون نے ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً 10 بج کر 20 منٹ (2020 جی ایم ٹی) پر فضائی حملہ کیا، جس میں گاؤں کے مشرقی نواحی علاقے میں دوحہ، کفر رومان روڈ پر ایک چار پہیہ گاڑی کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا، این این اے نے بتایا کہ ایمبولینس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئیں۔ایک سکیورٹی ذرائع نے ژنہوا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے سبھی افراد کا تعلق حزب اللہ سے تھا، تاہم اس نے مزید تفصیلات نہیں بتائی۔قابلِ ذکر ہے کہ 27 نومبر 2024 سے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان امریکہ اور فرانس کی ثالثی سے کیا گیا جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہو گیا، جس کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں جنگ کے بعد کئی ماہ سے جاری سرحد پار جھڑپوں کا خاتمہ ہوا۔معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج لبنان پر کبھی کبھی حملہ کرتی ہے ، اسرائیلی فوج کے مطابق وہ حزب اللہ کے خطرات کو نشانہ بنا رہی ہے اور اس نے لبنانی سرحد پر پانچ اہم ٹھکانوں پر اپنی فوج تعینات کر رکھی ہے ۔