جنوبی لبنان کے قریب اسرائیلی بستی پر میزائل حملے

   

بیروت : جنوبی لبنان میں اسرائیلی سرحد کے قریب قریات شمونہ نامی بستی کے قریب میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق، جنوبی لبنان کے قریب قریات شیمونہ کی جانب دو حملے کیے گئے جن میں سے پہلے حملے میں چار جبکہ دوسرے میں دس میزائل داغے گئے۔ میزائل خالی اراضی میں گرنے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ لبنان میں مصروف حزب اللہ نے بھی اس بارے میں تبصرہ نہیں کیا ہے۔