میکسیکوسٹی: جنوبی میکسیکو میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جس میں 48 مسافروں کو لے جانے والی بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد بس میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 40 افراد زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق، یہ حادثہ ہفتے کی علی الصبح ٹباسکو ریاست میں پیش آیا۔ آگ تیزی سے پھیلنے کے باعث 38 مسافر اور دو بس ڈرائیور زندہ جل کر ہلاک ہو گئے۔ اس حادثے میں ٹرک ڈرائیور بھی ہلاک ہوگیا۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک جائے حادثہ سے 18 افراد کی نعشیں نکالی جاچکی ہیں۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔