میکسیکو سٹی ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کے جنوب میں آنے والے زلزلے نے اس علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ ملکی محکمہ ارضیات کے مطابق ریکٹر پیما پر اس زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ مقامی وقت کے مطابق یہ طاقت ور جھٹکے جمعرات کی شام محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے کے باعث محدود مادی نقصانات کی اطلاع ملی ہے تاہم کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔ یہ جھٹکے زیادہ تر جنوبی میکسیکو کی ریاست اوآکساکا میں محسوس کیے گئے۔ ستمبر 2017ء میں اسی علاقے میں 8.2 شدت کا بہت طاقت ور زلزلہ آیا تھا۔