جنوبی پیرو میں سڑک حادثہ10 افراد ہلاک

   

لیما، 12 اگست (یو این آئی) جنوبی پیرو کے پنو علاقے کے صوبہ سینڈیا میں ایک بس کے 200 میٹر گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 10 افراد کی موت اور 37 دیگر زخمی ہوگئے ۔مقامی پولیس نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔ حادثے کے وقت بس جولیاکا شہر سے سان پیڈرو ڈی پوٹینا پنکو ضلع جا رہی تھی۔ پولیس کے مطابق بس اتوار کی رات انمبری ندی میں گر گئی۔مقامی پولیس نے گاڑی میں پھنسے 37 مسافروں کو بچا کر علاج کیلئے قریبی ہاسپٹل میں داخل کرایا۔ حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

برطانیہ میں غیر ملکی مجرموں کو
فوری طور پر ملک بدر کرنے کا فیصلہ
لندن ۔ 12 اگست (ایجنسیز) برطانیہ نے نئے قانون کے تحت غیر ملکی مجرموں کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی وزیرِ انصاف شبانہ محمود کے مطابق، قید کی سزا پانے والے غیر ملکی قیدیوں کو سزا کی مقررہ مدت مکمل کرنے کے بعد ان کے آبائی ملک بھیج دیا جائے گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق، اس اقدام سے فی قیدی سالانہ اوسطاً 54 ہزار پاؤنڈز کی بچت ہوگی۔