سرینگر: این آئی اے نے منگل کی صبح جنوبی کشمیر کے 2 اضلاع میں چھاپے مارے۔ یہ چھاپے نئی تشکیل پانے والی جنگجو تنظیموں کیخلاف جاری کریک ڈائون کے سلسلے میں مارے جارہے ہیں۔ این آئی اے نے منگل کی صبح ضلع شوپیاں کے ترکاونگم اور کپرن گائوں اور ضلع پلوامہ میں چھاپے مارے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران قابل اعتراض لٹریچر اور کچھ ڈیجیٹل آلات ضبط کئے گئے۔
