جنوبی کشمیر میں ٹرک کی ٹکر سے پولیس ملازم ہلاک

   

سرینگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قصبہ قاضی گنڈ میں کشمیر شاہراہ پر منگل کی صبح ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک ٹریفک پولیس اہلکار کو زور دار ٹکر مار کر ابدی نیند سلا دیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ قصبہ قاضی گنڈ میں قومی شاہراہ پر چومولا کراسنگ کے نزدیک منگل کی صبح قریب سات بجے ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک ٹریفک پولیس اہلکار کو زورد دار ٹکر مار دی جس سے اس کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔متوفی اہلکار کی شناخت عبدالمجید تانترے ولد علی محمد تانترے ساکن بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور جس کی شناخت مشتاق احمد صوفی کے بطور ہوئی ہے ، کو گرفتار کیا گیا ہے ۔