جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں سڑک حادثہ، پولیس اہلکار کی موت

   

سرینگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک پولیس اہلکار کی موت واقع ہوگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اونتی پورہ کے سمبورہ علاقے میں سرینگر۔ جموں قومی شاہراہ پر ایک آلٹو گاڑی ڈیوائڈر سے ٹکرا کر لڑھک گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔