جنوبی کشمیر کے ترال میں دو افراد کا اغوا اور قتل، سڑکیں سنسان

   

سری نگر، 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے دو افراد کو اغوا کے بعد ہلاک کردیا ہے ۔ مہلوک افراد کی لاشیں ترال کے جنگلی علاقہ سے برآمد ہوئی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم اسلحہ برداروں نے گزشتہ شام ترال کے جنگلی علاقہ سے عبدالقدیر کوہلی ساکنہ راجوری اور منظور احمد ساکنہ کھنمو کو اپنے ساتھ اٹھا لیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اغوا کی اطلاع ملتے ہی ایک سپیشل پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے مغوی افراد کو تلاش کرنا شروع کردیا۔