سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں چہارشنبہ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک فوجی جوان نے دوران ڈیوٹی اپنی ہی بندوق سے اپنا کام تمام کر دیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع شوپیاں کے زاوورہ گاؤں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دوران ڈیوٹی ایک فوجی جوان نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنا کام تمام کر دیا۔انہوں نے مہلوک فوجی کی شناخت چندرا پاٹل کے بطور کی ہے جو فوج کی 62 ہیڈکوارٹرس سے وابستہ تھے ۔دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور فوجی کی طرف سے یہ انتہائی قدم اٹھانے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔