جنوبی کوریا، پولینڈ کو2بلیک پینتھر ٹینک برآمد کرے گا

   

سیئول، 10 جون (یو این آئی)جنوبی کوریا رواں مہینے کے آخر میں پولینڈ کو تقریباً 6 ارب ڈالر مالیت کے اضافی کے 2 بلیک پینتھر ٹینکوں کی برآمد کے لیے دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی تیاریاں کر رہا ہے ۔یہ معاہدہ سیول کی اب تک کی سب سے بڑی اسلحہ برآمد ہوگی ۔جنوبی کوریا یونہاپ خبر رساں ایجنسی نے ، حکومتی ذرائع کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں اس امر اظہار کیا ہے ۔دفاعی صنعت کے ایک عہدیدار نے یونہاپ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دستخط کی تقریب اس ماہ کے آخر میں بروز منگل پولینڈ میں متوقع ہے۔ معاہدے کے تحت، پولینڈ کو 180 عدد کے 2 ٹینک فراہم کیے جائیں گے ۔ ان میں سے 117 ٹینک جنوبی کوریا کی دفاعی کمپنی ہنڈائی روٹم کمپنی تیار کرے گی اور باقی پولینڈ کی سرکاری دفاعی فرم پی جی زیڈ اپنے ملک میں تیار کرے گی۔یہ معاہدہ 2023 کے آخر تک متوقع تھا لیکن دونوں ممالک میں سیاسی پیش رفتوں اور خاص طور پر جنوبی کوریا میں دسمبر کے ناکام مارشل لاء کے پیدا کردہ داخلی عدم استحکام کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا۔معاہدہ ، اپنی فوجی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لئے ، پولینڈ کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے اور روس۔یوکرین جنگ کے پیدا کردہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا جا رہا ہے ۔2022 میں وارسا نے جنوبی کوریا کے ساتھ کئی دفاعی معاہدے کیے جن میں کے 2 ٹینک، کے 9 خودکار ہووٹزر، اور ایف اے -50 ہلکے محارب طیاروں کے معاہدے شامل ہیں۔