پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے ایک جنوبی کوریائی شہری کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شمالی کوریا نے کہا کہ اس شخص کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اقدامات پر عمل درآمد کے دوران گولی لگی تھی۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن کے نام ایک مکتوب میں اس واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جنوبی کوریائی میڈیا کے مطابق اس مکتوب میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریائی فوجیوں نے منگل کو کشتی میں سوار اس جنوبی کوریائی شخص کو اس غلط فہمی میں گولی مار دی کہ وہ ملک میں داخل ہو رہا ہے۔
