جنوبی کوریا:ویکسین لگوانے والوں کیلئے ماسک پہننے کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ

   

Ferty9 Clinic

سیول :جنوبی کوریا میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کیلئے ماسک پہننے کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جنوبی کوریائی حکومت نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والوں کوجولائی سے کھلے مقامات پر ماسک لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔دوسری جانب ا رجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس سمیت مختلف علاقوں میں نئی کورونا پابندیوں کیخلاف عوام نے احتجاج کیا۔احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جبکہ پولیس نے دس افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔