سیئول۔28 اگست (یو این آئی) جنوبی کوریا میں ایک بل منظور کر لیا گیا ہے ، جس کے تحت ملک بھر کے اسکولوں میں کلاس رومز کے اندر موبائل فونز اور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ملک میں نوجوانوں میں سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال کے اثرات پر تشویش بڑھ رہی ہے ۔ یہ پابندی آئندہ سال مارچ سے نافذ العمل ہوگی جس کے ساتھ ہی جنوبی کوریا ان ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو کم عمر افراد کے درمیان اسمارٹ فونز اور سوشل میڈیا کے استعمال کو محدود کررہے ہیں۔ آسٹریلیا نے نوعمر افراد کیلئے سوشل میڈیا پر اپنی پابندی کو مزید وسعت دی ہے ۔
برطانیہ میں افغان شہریوں کا ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف
لندن، 28 اگست (یو این آئی) برطانیہ میں 2022 میں افغان شہریوں کا ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی ڈیٹاریگولیٹری انفارمیشن کمشنرآفس کی دستاویزات میں یہ انکشاف ہوا۔ آئی سی او نے بتایا کہ لیک کے وقت اقدامات سے لگتا ہے کہ وزارت دفاع ڈیٹاشیئرکرنے کے خطرہ سے آگاہ تھی اور لیک سے پہلے وزارت دفاع نے عملے کو خفیہ ٹیپ والی معلومات شیئر نہ کرنے کہا گیا۔ آئی سی او کے مطابق ایم او ڈی نے ڈیٹا سیٹس سے خفیہ ٹیپ ہٹانے کی ضرورت کا حوالہ دیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق آئی سی او عملے نے وزارت دفاع کو جرمانہ نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔