ریاض : جنوبی کوریا ئی صدر مون جائے ان سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا خیر مقدم کیا۔ صدر مون کے دورے کے موقع پر جنوبی کوریا کی الیکٹرانکس کمپنی ایل جی ریاض میں اپنے علاقائی ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کرے گی۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔ صدر مون نے سعودی عرب آمد سے قبل پیرکے روز ابوظبی کا دورہ کیا تھا،جہاں انہوں نے اماراتی دارالحکومت میں کاروباری اور مذہبی قائدین سے ملاقات کی تھی۔ وہ اپنے غیرملکی دورے کے اگلے مرحلہ میں مصر جائیں گے۔