پیانگ یانگ 29جولائی (یو این آئی) شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ نے سرحدی کشیدگی کم کرنے کے لیے جنوبی کوریا کی حالیہ کوششوں کے باوجود کہا ہے کہ جنوبی کوریا اب بھی ان کے ملک کا دشمن ہے ۔ محترمہ کم کو شمالی کوریا میں ایک بااثر شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے ۔خبر رساں ایجنسی ’کے سی این اے‘ کی جانب سے کل جاری کیے گئے ایک بیان میں محترمہ کم نے کہا کہ شمالی کوریا کو جنوبی کوریا کے ساتھ بات چیت میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ، چاہے کوئی بھی تجویز پیش کی جائے ۔جون میں نئی جنوبی کوریائی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد شمالی کوریا کی جانب سے پہلا باضابطہ ردعمل ہے ۔محترمہ کم نے کہا کہ نئے جنوبی کوریائی صدر کی جانب سے امریکہ کے ساتھ اتحاد کی دوبارہ توثیق اس بات کا ثبوت ہے کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے تعلقات میں بہتری کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ دشمن کے سلسلے میں ہماری سوچ میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں۔ وہ تاریخ کی گھڑی کی سوئیوں کو پیچھے نہیں لے جا سکتے ۔