سیول،24ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)جنوبی کوریا نے ملک میں ایک ہفتے کے اندر افریقی سوائن فلو کا چوتھا معاملہ سامنے آنے کی تصدیق کی ہے ۔جنوبی کوریا کے زرعی ،کھاد اور دیہی معاملوں کی وزارت کے مطابق پاجو میں واقع ایک خنزیر فارم میں یہ تازہ معاملہ سامنے آیا ہے ۔اس سے پہلے گزشتہ 17ستمبر کو یہیں پہلے سوائن فلو معاملے کا پتہ چلا تھا۔دوسرا واقعہ 18ستمبر کو عوامی جمہوری کوریا کی سرحد کے نزدیک ییون چیون میں سامنے آیا۔اس کے بعد 23ستمبر کو دارالحکومت سیول سے 30کلومیٹر دور گمپو میں اس معاملے کی تصدیق ہوئی۔
