جنوبی کوریا میں بھی شدید گرمی کی لہر سے اموات

   

سیول : رواں سال جنوبی کوریا میں شدید گرمی کے باعث 28 افراد ہلاک ہوئے۔جنوبی کوریا کے امراض کے کنٹرول اور روک تھام کے ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اعلان کیا گیا کہ ماہ ستمبر کے آغاز سخت گرمی کی لہر جا ری رہ سکتی ہے۔ 20 مئی سے اب تک انتہائی گرم موسم کی وجہ سے طبی مسائل کے 3 ہزار 19 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ رواں سال شدید گرمی سے 28 افراد جان کی بازی ہار گئے۔جنوبی کوریا کے محکمہ موسمیات نے 24 جون کو اعلان کیا تھا کہ 2018 میں قائم درجہ حرارت کا ریکارڈ جو کہ جون کا گرم ترین مہینہ ریکارڈ کیا گیا تھا، ٹوٹ گیا۔بیان میں کہا گیا کہ شدید گرمی کے باعث دارالحکومت سیول سمیت ملک بھر کے 92 خطوں میں خطرہ کا الارم جاری کر دیا گیا ہے۔