جنوبی کوریا میں دو دن میں کورونا کے ریکارڈ کیسز

   

سؤل: سئول میٹروپولیٹن علاقے میں کلسٹر انفیکشن کے درمیان جنوبی کوریا میں مسلسل دو دن سے کورونا انفیکشن کے ریکارڈ یومیہ کیسز سامنے آئے ہیں ۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 1842 کیسزسامنے آئے ہیں ، جبکہ اس سے پہلے ایک دن میں 1781 نئے کیسز سامنے آئے تھے ۔طبی احکام نے جمعرات کے روز بتایا کہ 1842 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1,84,103 ہوگئی ہے ۔ گزشتہ سال جنوری میں ملک میں پہلا کیس سامنے آنے کے بعد یہ اب تک کے سب سے زیادہ یومیہ کیسزہیں ۔ملک میں کورونا کے یومیہ کیسزمسلسل 16 دن سے 1000 کے آس پاس رہے ۔ گذشتہ ہفتے اوسطا یومیہ 1513 کیسز سامنے آئے ہیں ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید تین اموات کی تصدیق ہوئی ہے ، جس سے ہلاکتوں کی تعداد 2،063 ہوگئی ہے ۔ ملک میں شرح اموات 1.12 فیصد ہے ۔