سیول : جنوبی کوریا میں زیر تعمیر ایک فلک بوس بلڈنگ کے منہدم ہونے کی وجہ سے لاپتہ ہونے والے کم از کم چھ افراد کی تلاش کا کام آج پھر شروع کر دیا گیا ہے۔ گوانگڑو شہر میں اس اپارٹمنٹ بلڈنگ کے گرنے کے باعث دس گاڑیاں تباہ ہو گئیں جبکہ قریب کی درجنوں عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ بدھ کے دن حکام نے بتایا کہ ملبے تلے دب جانے والے تین افراد کو نکال لیا گیا ہے، جن میں سے دو مزدور ہیں۔ خدشہ ہے کہ بہت سے لوگ ابھی تک ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔