جنوبی کوریا میں عالمی اختراعی مقابلے ، 5 ہندوستانی طلبہ کی شرکت

   

نئی دہلی۔ /3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چیرمین اے آئی سی ٹی ای پروفیشنل انیل سہارس بودھے نے کہا کہ زراعت ، ماحولیات اور ہیلت کیر کے علاوہ ویسٹ مینجمنٹ کے شعبوں میں اختراعی فروغ کیلئے یہ 5 ٹیمیں کام کررہی ہیں ۔ جنوبی آفریقہ کی حکومت نے معاشی اور اختراعی اقدامات کیلئے ایک سنٹر قائم کیا ہے جس میں ہندوستان سے 5 طلباء حصہ لے رہے ہیں ۔ یہ عالمی اختراعی تقریب /5 نومبر کو منعقد ہوگی۔انڈین اسٹارٹ اپس دیگر 100 مسابقتی اسٹارٹ اپس کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں ۔ 5 ٹیمیں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی ۔