جنوبی کوریا میں میٹروٹرین میں آتشزدگی، 15 زخمی

   

سیول ۔ 31 مئی (یو این آئی) جنوبی کوریا کی راجدھانی سیول میں ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 8:47 بجے سب وے لائن 5 کی ایک میٹرو ٹرین میں آگ لگ گئی جس میں 15 افراد جھلس گئے جنہیں علاج کے لیے ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے ۔ پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق 60 سے 70 سال کی عمر کا ایک شخص میٹرو میں ٹارچ اور جیریکن لے کر آیا تھا۔ اس نے مبینہ طور پر یوئنارو اور ماپو اسٹیشنوں کے درمیان آگ لگادی۔ یونہاپ خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے آتش زنی کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ٹرین میں سوار مسافروں کو باہر نکال لیا گیا ہے ۔ آگ بجھانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔