سیئول : جنوبی کوریا کے جنوب مغربی ساحل پر اتوار کو ماہی گیری کی ایک کشتی الٹ جانے سے چار افراد کی موت اور عملہ کے 14 ارکان زخمی ہو گئے ۔ یونہاپ نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔ ایجنسی نے کوسٹ گارڈ حکام کے حوالے سے بتایا کہ 7.93 ٹن وزنی یہ بحری جہاز جس میں 18 افراد سوار تھے مقامی وقت کے مطابق صبح 5:57 بجے (ہفتہ 2057 جی ایم ٹی) مغربی ساحلی شہر بووان کے نزدیک سیول سے 200 کلومیٹر جنوب میں ٹگ بوٹ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گیا۔