جنوبی کوریا میں کورونا متاثرین کی یومیہ تعداد 10 سے کم

   

سیول 2مئی (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کوریا میں گزشتہ پندرہ دنوں سے مہلک کورونا وائرس (کوویڈ۔ 19) کے متاثرین کی یومیہ تعداد 10 سے کم رہی ہے اور جمعہ کو بھی چھ نئے کیسز درج کئے گئے جس کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 10،780 ہو گئی ہے اور اس دوران وبا سے دو افراد کی ہلا کت کے بعد ہلا ک شدگان کی تعداد 250 ہو گئی ۔ وزارت صحت کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پرویوینشن (کے سی ڈی سی ) نے ہفتہ کو بتایا کہ کورونا کے نو نئے کیسزسامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 10،780 ہو گئی ہے اور اس دوران دو افراد کے ہلاک ہونے کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 250 ہو گئی ہے ۔ ملک بھر میں 9،123 افراد کو علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ملک میں 6،08،000 افراد کی جانچ کی گئی ہے جن میں سے 8،496 افراد کی رپورٹ آنا باقی ہے ۔ عالمی ادارۂ صحت نے 11 مارچ کو عالمی وبا قرار دے دیا ہے ۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں 33 لاکھ سے ز ائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور 2.38 لاکھ سے ز ائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔