سیو ل، 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا میں جمعرات کی صبح تک کورونا وائرس کے 334 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں اس مہلک وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1595 ہو گئی ہے ، تاہم مرنے والوں کی تعداد اب بھی 12 ہے ۔ جنوبی کوریا سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن نے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے اور شام پانچ بجے یہ عداد وشمار جاری کئے ۔اس متعدی مرض میں مبتلا نئے مریضوں میں سے 311 افراد قومی دارالحکومت سیول سے تقریبا 300 کلو میٹر جنوب مشرق میں واقع ڈائے گو کے رہنے والے ہیں اور ڈ اے گو اور صوبہ شمالی گیانگ سنگ میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1338 ہو گئی ہے۔