جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے 46 نئے معاملے

   

سیول ۔جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 46 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12,484 ہوگئی۔سینٹر فار ڈیزاسٹر کنٹرول اینڈ پریوینشن نے منگل کے روز یہ اطلاع دی ہے ۔یونہاپ نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 46 نئے معاملوں میں سے 30 کا تعلق ایسے لوگوں سے ہے جو خلیجی ممالک سے وطن واپس لوٹے ہیں۔ اس عرصے میں ایک کورونا متاثرہ کی موت بھی ہوگئی۔ ملک میں اب تک اس بیماری سے 281 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 10908مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے