جنوبی کوریا میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 10810 ہوگئی

   

سیول،7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا میں گزشتہ ایک دن میں کورونا متاثرین کے چار مریضوں کی تصدیق کے ساتھ اس مہلک وائرس کی زد میں آنے والوں کی تعداد 10810 ہو گئی ہے ۔وزارت صحت کابیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کا مرکز (کے سي ڈ ی سی) نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے صرف ایک شخص کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 255 سے بڑھ کر 256 ہو گئی ہے ۔ جنوبی کوریا میں کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ میں کافی کمی آئی ہے جس کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے ضابطے میں کچھ نرمی دینے کا اعلان کیا ہے ۔ملک میں اس وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 9419 ہو گئی ہے ۔ ان سب کو اسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے ۔جنوبی کوریا میں اب تک کل 6،30،000 لوگوں کی کورونا جانچ کی گئی ہے ۔ایک دن پہلے جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے دو نئے کیس سامنے آئے اور ایک مریض کی موت ہو گئی تھی۔